حیدر آباد، درگاہ بابا سرفراز سیل،میلہ منسوخ،زائرین کا داخلہ بند

207

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف حیدر آباد سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے تحت پلے بھرائی کا جو میلہ درگاہ بابا سرفراز پر 20 صفر المظفر 28 ستمبر 2021 کو منعقد ہونا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے اور ہر قسم کے زائرین کا درگاہ میں داخلہ بند ہوگا، لہذا عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس میلے میں شرکت کیلیے درگاہ کی طرف آنے سے گریز کریں اور اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔پولیس کی بھاری نفری نے درگاہ بابا سرفراز کی درگاہ کو مکمل سیل کردیا۔درگاہ کے اطراف میں پولیس کی لیڈی کانسٹیبل سمیت بھاری
نفری تعینات کردی گئی۔ محکمہ اوقاف حیدرآباد نے ایس ایس پی حیدرآباد کو کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد کومراسلہ جاری کیا تھا۔زائرین کو اس سال بھی پلہ بھرائی کی اجازت نہیں دی گئی۔