قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

165

 

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔ تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے۔ رحمان اور رحیم ہے۔ روز جزا کا مالک ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔ اْن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ (سورۃ الفاتحۃ:1تا7)

رسول کریم ؐ نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملنے گیا تو اسے ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے۔ تمہاری دنیوی اور اُخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کرلیا۔
(ترمذی، ابن ماجہ)