عندلیب کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں کمرشل پلاٹ کی نیلامی

156

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عندلیب کوا?پریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی گئی۔ بڑی تعداد میں بلڈرز کی شرکت،نیلامی میں شفافیت کے عمل کو سراہا۔ کراچی اسکیم 33سیکٹر 48Aمیں واقع عندلیب کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں سندھ ہائی کورٹ کے آرڈر نمبر D5670/2021کے تحت نیلامی کے احکامات جاری کئے گئے۔ جس پر 26ستمبر بروز اتوار تاج محل بینکویٹ مدراس سوسائٹی میں نیلامی کا عمل دن 12بجے سے سہ پہرتین بجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر بلڈرز کی کثیر تعداد نے نیلامی کے عمل میں شرکت کی اور شفافیت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور عندلیب کوا?پریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئیاحسن طریقے سے تمام امور کی انجام دہی کو سراہا۔ بعد ازاں نیلامی میں شریک افراد کے لئے پرتکلف ظہرانے کا بھی انتظامیہ کیا گیا تھا۔