نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، پی سی بی کو سیکیورٹی اور کھانے کا 27 لاکھ کا بل موصول

370

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو سیکیورٹی اور کھانے کا 27لاکھ کا بل موصول ہوا ہے۔

پی سی بی کو یہ بل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوا ہے۔ ضلعی انتطامیہ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میچ کے دن ہم نے سیکیورٹی اور دیگر عملے کو بریانی کھلائی۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ نے راولپنڈی میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے چند لمحات قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں سیریز منسوخ کر کے اپنے کھلاڑیوں کو واپس نیوزی لینڈ بلا لیا تھا۔