ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

240

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی 175 روپے فی کلو سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

تفٰصلات کے مطابق قیمت میں 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر 2060 سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا ہے، کمرشل سلنڈر 7 ہزار 925 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 853 روپے کا ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2 ہزار 655 روپے اور کمرشل سلنڈر 10 ہزار 215 روپے میں دستیاب ہوگا۔