ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

147

کراچی: ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج بھی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہوا ہے اور کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 169 روپے 97 پیسے رہا، اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 171 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔