پاکستان میں 12 سال تک کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

127

اسلام آباد: پاکستان میں 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کیلئے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔