محمد حفیظ ڈینگی کا شکار ہوگئے

114

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم  کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو گزشتہ ہفتے فوڈ پوائزنگ ہوئی تھی، جس کے بعد وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ادھورا چھوڑ کر لاہور واپس آگئے تھے، تمام ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد قومی کرکٹر کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

قومی کرکٹر کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ریکور کر رہے ہیں جبکہ ان کے دو روز قبل پلیٹ لیٹس خاصے کم بھی ہوئے لیکن اب پلیٹ لیٹس میں بہتر آرہی ہے۔