زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی درخواست، ہائیکورٹ کو یہ کیس کیوں سننا چاہیئے؟

365

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے درخواست کی آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

اسلام آباد میں آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے کہا کہ متبادل فورم موجود، ہائیکورٹ کو یہ کیس کیوں سننا چاہیئے؟ عدالت کو کیوں سیاسی نوعیت کے معاملات میں پڑنا چاہیئے؟

عدالت نے کہا کہ ہم نوٹس کرتے ہیں تو الزام لگتا ہے یہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہے ایسے معاملے میں کیوں پڑنا چاہیئے جو پارلیمنٹ کے سامنے لائے جاسکتے ہیں آئندہ سماعت پر کیسز سن کر فیصلہ کر دیں گے۔

ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت نومبر تک ملتوی کردی۔