‘ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی’

424
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ن لیگ  انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، ن میں سے کچھ اور نکلتا دیکھ رہا ہوں 2 سال پہلے کہا تھا “ن” میں سے”م “نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جوڈوکراٹے کاماحول کم ہورہاہے البتہ  دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن سیکیورٹی  فورسز تیارہیں  پاکستان کے لیے سیاست کرنی  ہے ،اسلام آباد کو اکھاڑانہ بنایاجائے امن و امان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کے پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے سائبر کرائم کی ایک لاکھ شکایات آئی ہیں ضرورت کے مطابق بعض علاقوں میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں، سازش کےتحت شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اورویکسی نیشن کوبدنام کیاجارہاہےای پاسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہواہے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کامعاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں پاسپورٹ ،شناختی کارڈ میں 15نئے سیکیورٹی فیچرلارہے۔