مصر میں ایتھوپیا کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

427

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایتھوپیا کا سفارت خانہ اکتوبر سے تین سے چھ ماہ کی مدت کے لیے عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں معطل کررہا ہے۔

مصر میں ایتھوپیا کے سفیر مارکوس ٹیکلے رائیک نے بی بی سی کو بتایا ، “اخراجات کو کم کرنے کی معاشی اور مالی وجوہات کی وجہ سے سفارت خانہ اکتوبر سے تین سے چھ ماہ کے لیے بند ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم (GERD) کے تنازعے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ عارضی طور پر کینیڈا اور خلیجی ریاستوں میں بشمول کئی ایک ممالک میں 30 دیگر سفارت خانوں کو بھی بند کردیا ہے.

ایتھوپیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان دینا مفتی نے وضاحت کی ہے کہ متعدد سفارت خانوں کی معطلی سے متعلقہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔