اساتذہ بھرتی ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کیخلاف نوجوان سراپا احتجاج

119

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے لیے امیدواروں کو پاس کرنے کے لیے 100 فیصد مارکس مقرر کرنے اور ملازمتیں پیسیوں کے عیوض فروخت کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مہران بھٹو، کامران سولنگی، امین سولنگی ،امین سولنگی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ نے محکمہ تعلیم میں ملازمتیں دینے کے لیے دوہری پالیسی اختیار کی ہے آئی بی اے ٹیسٹ میں ایک طرف تو 100 میں سے 100 مارکس لازمی قرار دیے گئے ہیں تودوسری جانب 50 فیصد مارکس لازمی قرار دیے ہیں جو کہ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی بی اے کی طرف سے ٹیسٹ پیپر سندھ کی تعلیم، لٹریسی ریٹ اور تعلیمی ماحول کے حساب سے بہت زیادہ ہے،جس کے باعث 99فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے لیے 33فیصد مارکس مقرر کرکے ساتذہ کو بھرتی کیاجائے ۔