حکومت کی بد انتظامی انتہائوں کو چھوتی ہوئی نظر آتی ہے، چودھری عبدالغفور

111

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پی پی117کے امیر چودھری عبدالغفور، جنرل سیکرٹری مختار علی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے بد ترین 3 سال، جس میں مہنگائی، بے روزگاری اور بد انتظامی اپنی انتہائوں کو چھوتی ہوئی نظر آتی ہے،خوشنما بناکر پیش کر رہی ہے۔ کوئی ایک کام بھی ایسا نہیں ہے جوموجودہ حکومت نے ڈھنگ سے سرانجام دیا ہو۔ مہنگائی نے 22کروڑ عوام کا جو حال کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اشیائے خور و نوش سے لے کر زندگی کے ہر شعبے اور کاروبار سے وابستہ سامان کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔ شرح سود مدینہ کی ریاست میں ختم ہونے کے بجائے 13فیصد کردی گئی ہے۔ اپنے کیے ہوئے وعدوں سے پھرنا آج حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں سے پاکستان کا نام نکالنا حکومت کی بدترین کارکردگی کی بہت بڑی مثال ہے۔پنجاب میں 50لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران 6لاکھ بچے اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں۔