سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس کا ردعمل

185

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس کا ردعمل، پی ٹی آئی نادرن سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی کے گھر کا محاصرہ ، مبین احمد جتوئی کیمطابق پولیس کی بڑی تعداد نے رات گئے گھر پر چھاپا مارا، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے جانے کے بعد رات کے اندھیرے میں میرے گھر کا گھیراؤ کیا گیا، حلیم عادل شیخ نے میری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر کے پولیس گردی کی نشاندہی کی تھی، ہمیں سخت انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، میرے بزرگ والد پر قتل کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، خورشید شاہ کے اشاروں پر پولیس گردی کی جا رہی ہے، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں کسی سے ڈرنے والے نہیں، میں وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ ہوم منسٹر شیخ رشید سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔