لاڑکانہ، کھیتوں میں زہریلا اسپرے کرنے کے دوران (1) ایک شخص جاں بحق

116

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں جمعو خان جانوری میں کھیتوں میں زہریلا اسپرے کرنے کے دوران 24 سالہ محنت کش رحمت اللہ اور ان کے چچا زائد بھائی سجاد علی جانوری بیہوش ہوگئے جنہیں ورثاء کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج رحمت اللہ جانوری دم توڑ گیا، جبکہ بیہوش ہونے والے متوفی کے چچا زائد بھائی کو طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی