ٹھٹھہ، کراچی سے شاہ عقیق جانے والی زائرین کی گاڑی کو حادثہ ، 5 افراد زخمی

108

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کراچی سے درگاہ شاہ عقیق جانے والے زائرین کی گاڑی ٹھٹھہ کے قریب گجو میں حادثے کا شکار۔ گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے سرجانی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 5 افراد زخمی۔ زخمیوں میں کاشف، فاطمہ، افشین و دیگر کو قریبی اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا۔ زائرین تیز رفتار ہائی روف گاڑی میں سوار تھے جو کہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے۔