سکھر،ترقیاتی کاموں کیلئے کھودے گئے،گڑھے شہریوں کیلئے خطرہ

245

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے کھودے گئے گڑھے شہریوں کے لیے خطرہ جان بن گئے ،کئی شہری گڑھوں میں گرکر ہاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے ،ایک بچے کی گڑھے میں گرنیکی فوٹیج وصول ،سکھر میں نکاسی و فراہمی آب کی پائپ لائنیں ڈالنے کے لیے مقامی بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں والس روڈ، بندر روڈ اور دیگر علاقوں میں کھودے گئے گڑھے شہریوں کے لیے جان کا خطرہ بن گئے ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے گڑھے کھودنے کے بعد کام بند کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ گڑھے شہریوں کی جان کے لیے رسک بن چکے ہیں اور اس وقت تک کئی شہری ان گڑھوں میں گر کر اپنے ہاتھ پاؤن تڑوا بیٹھے ہیں سکھر شہر میں ایک سائیکل سوار بچے کی گڑھے میں گرنے کی فوٹیج موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک سائیکل سوار بچا کس طرح گڑھے میں گر کر تڑپتا ہوا نظر آرہاہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی مدرسے کا طالب علم بچے کو گڑھے میں گرتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر پہنچ کر اس کی مدد کرکیاسے باہر نکالتاہے سکھر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے سکھر بلدیہ اور بپلک ہیلتھ انتظامیہ کی اس بے حسی اور پیش آنے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر گڑھوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔