میرپورخاص،دوران تلاشی دو پولیس اہلکاروں سے منشیات برآمد

184

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے 20 کلو چرس برآمد کرلی،پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے این ایف حیدرآباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر میرواہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کی تلاشی کے دوران کار سے 20 کلو چرس،ایک 7 ایم ایم بندوق اور ملزمان کے زیراستعمال کار کو اپنی حراست میں لیکردوملزمان کو گرفتار کرلیا پکڑے گئے ملزمان میں سانگھڑ پولیس کے دو پولیس اہلکار مصری خان اور عمران بتائے جاتے ہیں اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے دو دن کے ریمانڈ پر ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کردیا ہے پکڑے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس اہلکار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے میں ملوث ہورہے ہیں۔