کھپرو، گاؤں رسول بخش راجڑ میں لڑکے اور لڑکی کی مبینہ خودکشی

443

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو کے قریب دڑو بازار کے گاؤں رسول بخش راجڑ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی مبینہ خودکشی۔ دونوں کی لاشیں گھر کے قریب اوطاق کے کمرے میں چھت کے گارڈر سے لٹکی ہوئی ملیں۔ کھپرو کے قریب دڑو بازار کے گاؤں رسول بخش راجڑ میں 16 سالہ عاصمہ ولد خدا بخش خاصخیلی جب کے مامے کا نوجوان بیٹا 20 سالہ حاکم ولد حیات خاصخیلی گھر کے قریب زمیندار کی خالی اوطاق کے کمریں میں صبح فجر سے پہلے گلے میں دوپٹہ ڈال کر چھت کے گارڈر سے لٹک کر مبینہ طور پر خود کشی کی ہے، لڑکی کے والد کا کہنا ہے لڑکی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، خود کشی جیسی نوبت کیوں آئی یہ سمجھ میں نہیں آیااطلاع۔ پر کھپرو پولیس پہنچی اور لاش کو تعلقہ اسپتال کھپرو لے جایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیں۔