امن وامان کو برقرار رکھنا میرا فرض ہے، ڈی ایس پی حب

188

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب شہر میرا اپنا گھر ہے اپنے شہر کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے(ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان۔ حب شہر میرا اپنا گھر ہے جس کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا حب شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنا اور اسکی حفاظت کرنا میرا فرض ہے اور لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمے داری ہے حب شہر ایک پرامن شہر ہے اس امن کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان نے ہمارے نمائندہ میر عبدالحمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب سرکل کی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، منشات علاقے کے لیے ناسور ہے، اس کامکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگاا پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا رنگ ونسل کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کیخلاف مزید کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ان علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے، اور سول لباس میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے منشیات فروشوں اور خریداروں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری رہے گا حب کے سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی اور شہری منشیات کے جیسے لعنت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے لیے حب شہر میں کوئی سینٹر بنایا جائے جس میں منشیات کے عادی افراد کو اس داخل کرکے انکا علاج و معالج کیا جائے تاکہ وہ معاشرے ایک اچھا انسان بن کر اپنا بہترین زندگی گزار سکے۔