کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے افراد کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں

137

سکھر (نمائندہ جسارت) کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے افراد کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا، ویکسینیشن سینٹر قائم، حکومت کے جاری حکامات پر محکمہ پولیس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ بھی حرکت میں آگیا، محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے عملے کی پنجاب سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ جاری، ایس او پیز سمیت کورونا ویکسین نہ کرانے والے ڈرائیور و کلینرز سمیت بیس سے زائد گاڑیوں کا چالان کردیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس اڈوں پر ویکسین کرانے کا اہتمام کردیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے زیر انتظام اور محکمہ ہیلتھ سکھر کے تعاون سے نیو بس ٹرمینل ،بس اڈوں پر کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے ڈرائیور اور کلینرز کو ویکسین کرانے کا اہتمام کیاگیا اور سیکڑوں ڈرائیوروں، کلینرز اور مسافروں کو بھی ویکسین لگائی گئیں اور انہیں ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرانے کی ہدایات دی گئی ویکسینیشن کیمپ کی نگرانی محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے آر ٹی او فیاض احمد منگی ،محکمہ ہیلتھ سکھر کے افسران نے کی ویکسینیشن کیمپ کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے آر ٹی او فیاض احمد منگی ،محکمہ ہیلتھ سکھر کے افسران نے بتایا کہ سندھ حکومت کے جاری انتہائی سخت احکامات کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ایس او پیز سمیت کورونا ویکسین نہ کرانے والے ڈرائیور و کلینرز کیخلاف کارروائی کے بعد ڈرائیوروں اور کلینرز کی سہولیات کے لیے یہ کیمپ لگایا گیا ہے تاکہ انہیں ویکسین کے حوالے سیدرپیش مشکلات سے نجات دلائی جائیآر ٹی او سکھر فیاض منگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں بند اور چالان کی جائینگی محکمہ ٹرانسپورٹ سکھرکی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائیگا اور خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔