ـ40 فیصد سے زائد نمبر والوں کو ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا جائے

57

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے امیدواروں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 40 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والوں کو ہونے والے ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا جائے۔ آئی بی اے کی جانب سے محکمہ تعلیم کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کے سلسلے میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے امیدواروں کے امتحانات لیے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر امیدوار مقررہ نمبرز حاصل نہ کرسکے اس سلسلے میں امتحانات میں شریک امیداروں عمران علی،ابراہیم،جمن،علی حسن اور دیگر نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی میں نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 فیصد نمبرز کی شرط کو ختم کرتے ہوئے دیگر اضلاع کی طرح 40 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیں تاکہ بھرتی کا عمل کامیاب ہوسکے۔