نوابشاہ، مضافات اور مویشی منڈیوں میں جعلی نوٹوں کی بھرمار

241

نوابشاہ ( سٹی رپورٹر) مضافاتی شہروں اور مویشی منڈیوں میں جعلی نوٹوں کی بھرمار۔ جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والا جعلساز گروہ بازاروں میں سرگرم شہری بڑے نوٹ لیتے وقت ہوشیار رہیں نواب شاہ کے مضافاتی شہر جام صاحب میں جعلی کرنسی کا کام کرنے والا نوسرباز گروہ سرگرم ہو گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر دکاندار اور چھوٹے کاروباری شہری جعلی نوٹوں کے ملنے پر دھوکا دہی کا شکار ہونے لگے، جام صاحب کے مکین آئے روز جعلی نوٹوں کی گردش سے معاشی نقصان اٹھانے پر مجبور، کریانہ مرچنٹ اللہ ودایو سولنگی کو گزشتہ دنوں نوسرباز پانچ ہزار کا جعلی نوٹ تھما کر نکل گئے، دکان کے لیے سامان کی خریداری پر پانچ ہزار کے جعلی نوٹ کا علم ہوا، پانچ ہزار اور ہزار والے نقلی نوٹ میں پانچ ہزار اور ہزارکے گنتی والے اعداد اور قائد اعظم کی تصویر اندرونی حصہ پر دکھائی نہیں دیتی، نقلی نوٹ عام آدمی چیک نہیں کرپاتا، شہر اور مضافاتی علاقوں کے دکانداروں اور بیوپاریوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد امیر سعود مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ جام صاحب اور نوابشاہ کے مضافاتی شہروں میں جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کی تحقیقات کرکے شہریوں کو معاشی نقصان سے بچایا جائے۔