لسبیلہ، محمد انور لاسی حکومتی، سیاسی و سماجی حلقوں کی موجودگی میں سپرد خاک

192

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی، سابق نائب ناظم محمد ابراہیم دودا، صوبائی صدر پاکستان جاگو تحریک بلوچستان کے ترجمان و لسبیلہ سول سوسائٹی امان اللہ لاسی، شفیق لاسی، غلام رسول لاسی، نصر اللہ بلوچ، سیاسی، سماجی و قبائلی شخصیات سمیت دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں لوگوں نے مرحوم محمد انور لاسی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔