کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں47 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز

213

نیویارک/ نئی دہلی/ انقرہ (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4757608 ہو گئیں‘ مصدقہ کیسز 23 کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 سے تجاوز کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 86 لاکھ25 ہزار149 مریض اسپتالوںمیں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں‘94 ہزار830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ89 لاکھ11ہزار 581 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 706058، کیسز4 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار 604 سے زاید ہو گئے۔ بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں446948 ہو گئیں‘ کیسز 3 کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار745 سے بڑھ گئے۔