اسرائیل نواز قادیانیوں کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ڈاکٹر فرید پراچہ

208

لاہور( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺجزو ایمان نہیں ایمان ہے ۔ اور پوری امت اسرائیل نواز قادیانیوں اور بیرونی امداد پر چلنے والے اور پلنے والے سکولر لبرل طبقے کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ علماء اکیڈمی منصورہ میں جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے تعاون سے منعقدہ ختم نبوتﷺکورس کے موقع پر ان خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا ۔نامور مبلغ مفتی امتیاز احمد مروت نے اس کورس کی تکمیل کرائی ۔جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذاکراللہ مجاہد نے اقامت دین کے موضوع پر خطاب کیا ۔ مقررین نے 18سال سے کم عمر افراد کے قبول اسلام پر پابندی کے مجوزہ بل ،گھریلو تشدد بل کے ذریعے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش اور وقف املا ک بل کے ذریعہ اسلام دشمن عزائم کی تکمیل کی مخالفت کی اور کہا کہ صرف لاہور ہی نہیں ملک بھر کی مساجد اور منبر و محراب اسلامی عقائد اور اقداد کی حفاظت کے قلعے بنیں گے ۔ اور انشاء اللہ اسلام دشمن کے عزائم ناکام نامراد ہوں گے۔