سکرنڈ شوگر ملز ملازمین کا مظاہرہ

157

3سال قبل سکرنڈ شوگر ملز سے جبری طور پر نکالے گئے مزدوروں نے نوکریوں پر بحالی کے لیے مزدور یونین رہنمائوں محمد اکرم آرائیں، محمد جمن ڈاہری، معشوق چانڈیو، غلام قادر کیریو، غلام حیدر انڑ، دلدار زرداری اور غلام شبیر کوری کے قیادت میں دولت پور صفن میں احتجاجی مظاہرہ کر کے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین کو ہاتھوں میں مطالبات کے بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے اور وہ سخت نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ احتجاج کی قیادت کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مل میں کام کرنے والے ملازمین کو لیبر قانون کے تحت مراعتیں دینے کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دیا۔جس کو منظور کرنے کے بجائے مل انتظامیہ نے ہمیں 22 ملازموں کے ہمراہ جبری طور پر نوکریوں سے برطرف کردیا۔ ہماری تنخواہیں بھی روک دی گئی اور شوگر مل میں ہماری داخلہ بھی بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین سال سے نوکریوں پر بحالی اور انصاف کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک انصاف نہیں مل سکا ہے۔ بیروزگاری کے بعد ہمارے بچے بھوک او افلاس کا شکار ہیں۔ لیبر کورٹ کراچی سے رجوع کیا ہے۔ کیس چل رہا ہے۔