قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

221

کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب۔ انسانوں کے بادشاہ۔ انسانوں کے حقیقی معبود کی۔ اْس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ (سورۃ الناس:1تا6)

سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہؐ نے فرمایا: جب جنازہ رکھ دیا جاتا ہے اور مرد اس کو اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر جنازہ نیک ہو تو وہ کہتا ہے: مجھ کو آگے لے چلو اور اگر نیک نہیں ہوتا تو کہتا ہے اے خرابی! مجھ کو کہاں لے جاتے ہو؟ اس کی آواز ساری مخلوق سنتی ہے، مگر ایک انسان نہیں سنتا، اگر سْنے تو وہ بیہوش ہوجائے گا۔ (بخاری)