ناانصافیوں کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کی جائے، لیاقت ساہی

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محنت کشوں کا وفاق اور صوبوں کی سطح پر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں بدترین استحصال کیا جا رہا ہے، ناانصافیوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کی جائے ،اس کا اظہار لیاقت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک نے ورکرز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت علی ساہی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سال بجٹ کے بعد غیر ہنر مند ورکرز کے کم سے کم اُجرت میں معمولی اضافے کا نوٹیفیکیشن تو جاری کرتی ہیں لیکن اس پر عمل درآمد کیلیے کوئی مثبت کاوش نہیں کی جاتی ۔