بلوچستان نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

103

راولپنڈی(سید وزیر علی قادری )پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے میں بلوچستان نے اے ٹی ایف سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سدرن پنجاب کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی ہے۔عمدہ بولنگ کرنے پر عماد بٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ فاتح ٹیم نے 102 رنز کا ہدف اٹھارہویں اوور کی دوسری گیند پر3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبدالواحد بنگلزئی 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی نصف سنچری ہے۔بلوچستان کی بولنگ کے سامنے سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 17.5 اوورز میں محض 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔