قرآن وسنت کے خلا ف کوئی قانون سازی قبول نہیں‘جماعت اہلسنت

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی بھی قسم کی قانون سازی مسلمانان پاکستان کبھی بھی قبول نہیں کریں گے‘ اسلام قبول کرنے کے لیے عمر کی قطعاً کوئی حَد نہیں‘ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے خود اسلام کے خلاف قانون سازی میں مصرو ف ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کے قوانین کا نفاذ مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت، تحفظ عقیدہ ختم نبوت،اہل بیتؓ و صحابہ کرامؓ کی محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔