شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں 47 سالہ شخص جاں بحق

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں 47سالہ شخص جاں بحق جبکہ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کالونی میںگھر میں اندھی گولی لگنے سے 58سالہ رانی زوجہ شہزور زخمی ہوگئی ‘ اورنگی میںابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 23سالہ عدنان ولد رفیق زخمی ہوگیا۔ اسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔گلستان جوہر بلاک 13 میںکباب جیز کے قریب اپنی ہی پستول سے 30سالہ سیکورٹی گارڈ کاشف زخمی ہوگیا‘ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔