بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر شہری گرفتار

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ناظم آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا،ملزم نے پولیو ٹیم کو تھانے میں گھس کر مارنے اور آگ لگانے کی دھمکی بھی دی تھی، ملزم کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کوسوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔