پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے کام کیا، سعید غنی

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی سندھ بھر میں صحافیوں کی تمام پریس کلبوں سمیت تمام یونین آف جرنلٹس سمیت صحافیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لیے جو کام کیے جارہے ہیں اس کی مثال دیگر صوبوں میں نہیں ملتی۔ ہم آزادی صحافت کے حامی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ صحافی کھلی فضا میں بے خوف و خطر اپنی صحافتی ذمے داریاں پوری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (آر یو جے) کے مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل کی سربراہی میں چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔