مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج سے جھڑپ میں 2 مجاہدین شہید،3 قابض فوجی زخمی

281

سری نگر(کے پی آئی+آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیںقابض بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید2نوجوانوں کو شہید کردیا،3بھارتی فوجی زخمی ہوگئے،علاقے میں قابض افوا ج کا آپریشن جاری، شمالی کشمیرمیں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ۔کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،اتوار کی صبح بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید2 نوجوانوں کو شہید کردیا ،آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن آخری اطلاع ملنے تک بھی جاری تھا۔قابض فوج نے علاقے میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں2 حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جھڑپ میں 3 بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔واضح ر ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔