کراچی سے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

296

کراچی میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پور ٹرک اڈے پر  کارروائی کر کے  کالعدم داعش کے 2مبینہ دہشتگردگرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی گرفتار دہشتگرد سے اسلحہ برآمدہوا ہے اور  دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق   ملزمان دھماکے کرنے کے ماہر ہیں ملزم نے ہلاک 2 دہشتگردوں کی بیٹیوں سے شادی کر رکھی ہے ملزم کی بیویاں بارود کی نقل وحرکت میں مدد کرتی تھیں۔