‘ سرکلرریلوے کا افتتاح اہِل کراچی کو بے وقوف بنانا ہے’

511

سابق وزیرریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلرریلوے کا افتتاح اہِل کراچی کو بے وقوف بنانے کا شرمناک سیاسی اسٹنٹ ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں جدید سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرریلوے نے کہا کہ خود حکومت نہیں جانتی کہ 111 ارب کی فنانسنگ کب کیسےاورکہاں سےآئے گی پاکستان ریلوے ایسے جدید منصوبے بنانے اور چلانے کی اھلیت رکھتا ھے نہ وسائل۔

انہوں نے کہا کہ فیز1 کے بعدکس نے کیا کرنا ھے کوئ نہیں جانتا؟ سارا پراجیکٹ گریڈ 21 کےPD کے نیچے ہے جنھیں میٹرو ٹرین بارے کچھ معلوم نہیں۔

سابق وزیرریلوے نے کہا کہ ریلویز نے سپریم کورٹ کو درست معلومات فراہم نہیں کیں، ریلوے کا PSDP یہ مالی بوجھ اٹھا ہی نہیں سکتا، KCRکیلئے الگ اتھارٹی قائم کرناتھی ، نیم مردہ ریلوے کوبیچ میں گھسیٹ لیا گیاتفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔