دنیا بھر میں کورونا کیسز 23 کروڑ 22 لاکھ سے متجاوز

334

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 57 ہزار 608 ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 149 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 581 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 6 ہزار 58 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار 604 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 948 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار 745 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 94 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 304 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 105 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 31 ہزار 233 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 3 ہزار 95 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 98 ہزار 415 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 938 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 70 لاکھ 13 ہزار 639 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 449 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 89 ہزار 613 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 82 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 19 ہزار 728 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 849 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 49 ہزار 840 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 102 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 50 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 694 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 98 فیصد ہوگئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 566 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 690 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئےاور اب تک کُل 1 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ  پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، جن میں سے 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔