ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد جاں بحق، 1780 نئے کیسز رپورٹ

343

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 566 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 42 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1780 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار 690 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 65 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 110 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 335 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 25 ہزار 620 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 394 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 751 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 553 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 96 ہزار 90 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 23 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 302 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 498 اموات اور 1 لاکھ 62 ہزار 223 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 21 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 293 ہے۔ اسلام آباد میں 915 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 1 ہزار 813 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 20 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 806 ہے۔ آزاد کشمیر میں 735 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 479 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 849 جب کہ فعال کیسز کی 228 ہے۔ صوبے میں 346 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 275 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 296 جب کہ فعال کیسز 200 ہے۔ گلگت بلتستان میں 184 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے۔