پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین ملک ہے، مائیک ہیزمین

380

آسٹریلین کمنیٹیٹر مائیک ہیزمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔

مائیک ہیزمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی، پاکستان میں لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، میں پاکستان میں کرکٹرز کے قدرتی ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوں۔

آسٹریلین کمنیٹیٹر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ اور باولنگ اسٹائل مختلف ہے، پاکستان کے کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

مائیک ہیزمین نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔