میڈیا آزاد نہیں، حکومت جھوٹ بول رہی ہے، شازیہ مری

197

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی نے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ایک اور جھوٹ بولا ہے اور اس سلیکٹڈ نیازی نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنانے والا عمران نیازی آج عوام کو ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری کرکے رولا رہا ہے۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے لوگ اب مزید اس جوکر کی نالائق حکومت کو براداشت نہیں کرسکتے جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا پشتون قوم کو طالبان سے جوڑنے کا بیان بھی قابل مذمت اور نہایت ہی افسوسناک ہے۔