پیٹرا کویٹووا اور ایگا شواٹیک اوسٹراوا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

79

پراگ(جسارت نیوز)پیٹرا کویٹووا نے جل ٹیچمین، ماریا سکاری نے ٹریزا مارٹیناکووا، ایگا شو اٹیک نے الینا ریباکینا اور اینت کونٹاویٹ نے بلینڈا بینچچ کو ہرا کر اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے سوئٹزرلینڈ کی جل ٹیچمین کوا سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ یونان کی ماریا سکاری نے جمہوریہ چیک کی ٹریزا مارٹیناکووا کے خلاف 5-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔پولینڈ کی ایگا شواٹیک نے قزاخستان کی الینا ریباکینا کو 6-7اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ آخری کوارٹر فائنل میںاینت کونٹانے سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ کو شکست دی۔