گلبرگ انڈر14فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا

275
گلبرگ انڈر14فائیواے سائیڈ ہاکی لیگ میں کھلاڑی گول کرنے کی کوشش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ انڈر 14 فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کے افتتاحی روز گلبرگ اورنج اور گرین نے اپنے میچ جیت لیے۔ سیکریٹری یوتھ ہاکی کلب مصطفیٰ جمیل نے لیگ کا افتتاح کیا۔ گلبرگ ہاکی کلب کے زیر اہتمام کراچی ہاکی لیگ کے اشتراک سے گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس میں کے ایچ اے انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے افتتاحی روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گلبرگ ہاکی کلب اورنج نے پاک فلیگ کلب کو 4 کے مقابلے میں 8 گول سے جبکہ گلبرگ اورنج اور گلبرگ گرین کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا میچ 7-7 گول سے برابر رہا، مہمان خاص کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مجلس عاملہ کے رکن و یوتھ ہاکی کلب کے سیکریٹری مصطفی جمیل نے ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔