شنواری ستوری کلب نے جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

229

پشاور(جسارت نیوز)لنڈی کوتل گراونڈ پر جاری جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لیا گورنمنٹ ہائی سکول اسپورٹس گرائونڈ پر جاری 35 واں جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ میں 36ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ 40 روز تک جاری تھا جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شنواری ستور کلب اور فامید فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جو کہ شنواری ستوری فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی شنواری ستوری فٹ بال کلب کی طرف سے پہلا گول عتیق شنواری نے جبکہ دوسرا گول وسیم زادہ نے کیا فٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹر نیشنل فٹبالر عتیق شنواری نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع سابق ایم این اے الحاج شاجی گل،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیرآفریدی اور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، دلشاد آفریدی، سپورٹس آفیسر راحید گل ملاگوری ،خیبر اسپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شنواری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔