جیکب آباد، جمس اسپتال انتظامیہ کی غفلت، خاتون کی رکشے میں زچگی

213

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے جمس اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئی خاتون کی زچگی کے بجائے جمس عملے نے الٹرا سائونڈ کے لیے واپس بھیج دیا، خاتون نے کھلے تختے والے رکشہ پر بچے کو جنم دیا، بچہ فوت۔ جیکب آباد کی جمس اسپتال میں الٹرا سائونڈ کا رونا اکثر عوام روتے ہیں جس کا انتظامیہ نوٹس لینے سے قاصر آتی ہے ۔ گزشتہ شب جو بدانتظامی کا واقع سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ جیکب آبا دکے قصبہ میر پور برڑو سے ایمرجنسی میں رکشہ پر دیہاتی خاتون پرویزاں برڑو کو رکشہ پر جمس اسپتال لایا گیا جہاں موجود عملے نے خاتون کی زچگی کے بجائے الٹرا سائونڈ کرواکر لانے کے لیے کہا اور واپس کر دیا خاتوں کو الٹراسائونڈ کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ رکشے میں ہی خاتون کی زچگی ہو گئی اور خاتون نے بچے کو جنم دیا جو بعد میں فوت ہو گیا جس پر سٹی فورم کے چیئر مین حماد اللہ انصاری نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ جمس اسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی اور بدترین کرپشن کی وجہ سے علاقے کے لوگ علاج کی سہولت سے محروم ہیں جمس اسپتال میں ایک ہفتے میںیہ دوسرا واقعہ ہے جس میں خاتون نے رکشہ پر زچگی کی ہے اس سے پہلے جمس اسپتال میں خاتون نے کار میں بچے کو جنم دیا تھا،میر پور برڑو کے رہائشی غریب خاندان جب زچگی کے لیے جمس اسپتال آیا تو انتظامیہ نے ڈلیوری کرنے سے انکار کردیا جس پر مظلوم عورت نے رکشے پر ہی بچے کو جنم دیا اور نومولود بچہ فوت ہوگیا، ہم سمجھتے ہیں کہ اس بچے کو قتل کیا گیا ہے اور اس قتل میں جمس انتظامیہ ملوث ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی ایک خاتون نے جمس اسپتال کے احاطے میں گاڑی کے اندر بچے کو جنم دیا تھا جس پر جمس انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمس انتظامیہ کو بلیک میل کیا جارہا ہے جمس انتظامیہ کو شرم آنی چاہیے وہ اسپتال کو فعال کرنے کے بجائے اپنی کوتاہی، کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کے لیے حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کو بلیک میلر کہہ رہے ہیں۔