ٹنڈو محمد خان، پولیس اسٹیشن سٹی کے ایس ایچ او برطرف

282

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او زاہد اقبال چانڈیو کو برطرف کردیا گیا ، محمود خان لغاری نئے ایس ایچ او تعینات، ایس ایچ او کو عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ ایس ایس پی عابد بلوچ نے عدالتی حکم کے بعد ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن زاہد اقبال چانڈیو کو اپنے عہدے سے فوری طور پر ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ سٹی پولیس اسٹیشن کے لیے محمود خان لغاری کو نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کردیا ہے۔