لاڑکانہ، دو خواتین کی جانب سے ڈکیتی کی واردات

209

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے رحمت پور تھانہ کی حدود میں مبینہ طور پر دو خواتین کی جانب سے ڈکیتی کی واردات، پولیو کے قطرے اور کورونا ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکرز کے بھیس میں گھر میں داخل کر اکیلی خاتون کو اسلحے سے زدو کوب کر کے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ لاڑکانہ کے رحمت پور تھانہ کی حدود کے رہائشی محمد انور کے گھر سے مبینہ طور پر دو خواتین ڈکیٹ 4 لاکھ سے زائد نقدی اور 6 تولے طلائی زیورات لے کر اہلیہ کو بے ہوش کر کے فرار ہو گئی محمد انور کی اہلیہ مسمات فرزانہ نے پولیس کو بتایا کے دو خواتین ہیلتھ ورکرز کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئیں اور کورونا ویکسین سمیت پولیو قطرے بچوں کو پلانے کے متعلق پوچھا اور موقع پاتے ہی ڈکیت عورتوں میں سے ایک نے چاقو نکال کر گلے پر رکھا جبکہ دوسری عورت نے مزاحمت کرنے پر پستول نکال سر پر بٹ سے وار کیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں اور ڈکیت عوتیں واردات کرکے فرار ہو گئیں جبکہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ بچے اسکول سے واپس آئے تو انہوں نے اہلیہ کو گھر میں بے ہوشی حالت میں زمین پر گرا ہوا پایا اور مجھے اطلاع تھی متاثرہ خاندان کی شکایت پر متعلقہ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں۔