جیکب آباد، چوروں نے دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم کردیے

205

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سے دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے شہر میں بے امنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ سے ذیشان سرکی کی موٹر سائیکل جبکہ سٹی تھانہ کی حدود ڈی سی چوک سے ذیشان پٹھان کی سی ڈی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ دوسری جانب شہر میں بے امنی کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ حنیف واگھو کی قیاد ت میں نکالا گیا۔ مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور دھرنا دیکر بیٹھ گئے، جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں چوری اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تھانوں پر کسی کی نہیں سنتے، پولیس رہزنی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ آئی جی سندھ نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔