ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، منظور وسان

333

کراچی (آن لائن) وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری ہے، حکومت دونوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ منظور حسین وسان نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، زرعی سیکٹر ملک کی ریڑھ کی ھڈی تھا اسے موجودہ حکمرانوں نے تباہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کہ بعد مہنگائی کے جِنِ کی
پہچان سے جانے جاتے ہیں جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ میں غربت دیگر صوبوں سے کم ہے. مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے، چھوٹی انڈسٹری، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ گندم اورچینی سمیت دیگر اشیا درآمد کرنے سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت مافیاز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی۔