فائرنگ و دیگر واقعات میں3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتے کو شہر میں فائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے ،زخمیوں میںایک پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سپرہائی وے کباب جی ریسٹورنٹ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 22سا لہ طلحہ ولد اقبال شدید زخمی ہوگیا جس کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے بتایا جاتا ہے جس کے خلاف سہراب گوٹھ اور سچل تھانے میں مقدمات درج تھے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کو ا س کے مخالف ایک دوسرے جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں نے قتل کیا نارتھ ناظم آباد بلاک H عثمان مسجد کے گیٹ سے 30سالہ نوجوان کی لاش ملی پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے متوفی کی شناخت ہوسکے پولیس نے لاش مزید پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ کورنگی میں انڈس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیامتوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لے جائی گئی ، جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ ناصر خان ولد انور خان کے نام سے کی گئی ، شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود میں ڈسلوا ٹاون کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار 40سالہ محمد اسد زخمی ہوگیا جیسے فوری طور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق زخمی اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات ہے،ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب مسلح رہزنوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے 31سالہ مقصود ولد محمد عمر کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی کوعباسی اسپتال منتقل کردیا گیا پورٹ قاسم کے علاقت بالا گودام کے قریب ڈاکوں نے 18سالہ نوجوان ندیم سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،ملزمان زخمی سے اس کا موبائل فون چھیں کر لے گئے، سہراب گوٹھ پْل کے نیچے ڈاکوں کے لوٹ مار مزاحمت پر فائرنگ کرکے28سالہ نوجوان وجاہت علی ولد ذوالفقار علی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔